Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ بند کرنیکا حکم

شائع 02 مئ 2020 04:13pm

کورونا وائرس کیس  سامنے آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے سرکلر جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ہائیکورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ میں انسپکشن اور اسپرے کیلیے ٹیم بھجوائیں، عدالت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں انتہائی محدود اسٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔